راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے دمیان جھڑپیں

راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے دمیان جھڑپیں
راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے دمیان جھڑپیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ہم نیوز کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا۔ فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے کارکنان کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے سرگودھا روڈ میدان جنگ بن گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی حاجی بشارت ڈوگر کو گرفتار کر لیا۔ جو ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔

مزید :

سیاست -