پاک بھارت ٹاکرا، پچ رپورٹ کے بارے آپ بھی جانیے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارٹ میچ کے حوالے سے پچ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سپنرز کو سپورٹ کرے گی، پچ پر کوئی گھاس موجود نہیں ہے۔
پچ رپورٹ دیتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ گراونڈ کی ایک باؤنڈری بڑی جبکہ دوسری سائیڈ پر باونڈری قدرے چھوٹی ہے۔ یہ وہی پچ ہے جس پر ایک روز قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا میچ ہوا تھا۔ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پچ پر کوئی گراس نہیں ہے۔کل اس پچ پر سپنرز کو کچھ ٹرن ملا تھا،اس گراؤنڈ پر دیگر گراونڈز کی نسبت سپنرز کو زیادہ ٹرن ملتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا اور پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔