ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پرآرمی چیف کا بیان بھی سامنے آگیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کو مبارکبا د پیش کردی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی اور قومی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔