شوہر کی بیوی کو قتل کر کے واقعہ کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش، ملزم گرفتار

شوہر کی بیوی کو قتل کر کے واقعہ کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو ذبح کر کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمدکر کے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے برکت ٹاؤن میں شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن 25سالہ مریم کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچا دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد شوہر کو مشکوک اور بار بار بیان بدلنے پر حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی مریم سے چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی اس نے گھریلو ناچاکی پر طیش میں آکر اسے تیز دھار آلے سے ذبح کیا  پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -