تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کی پوری ٹیم 259 رنز پر آوٹ کر دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کی پوری ٹیم کو259 رنز پر پولین بھیج کر اپنی کارکردگی کا لوہا منوا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم کو پولین پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن زیک کرولی 56 رنز کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کےہاتھوں 29 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
ان کے بعد اولی پوپ نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی محض 3 رنز بنا کر 70 کے مجموعے پرساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ اگلا شکار ساجد خان نے جوئے روٹ کا کیا جو صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
تاہم بین ڈکٹ نے نصف سینچری بنائی لیکن بدقسمتی سے ان کا سامنا نعمان علی سے ہو گیا اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ہیری بروک 5 اور کپتان بین سٹوکس 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار کاکردگی کامظاہر کرتے ہوئے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔