لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے

لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
 لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لااہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔ سپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ 73 افسران میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 30 ویٹرنری آفیسرز، 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز اور 18 زونل افسران شامل ہیں جنہیں سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

 تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ٹرائل کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔