ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا

ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا
ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسے میں نے کل بتایا تھا کہ آج بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی، وہ رہا ہو گئی ہیں اور کوئی کیس بھی نیا نہیں بنا۔ وی آئی پی طریقے سے ان کی گاڑیاں بھی اندر جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے بتایا تھا عمران خان بھی آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے اور 26 اکتوبر سے ان کا جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔ قوم سے میں کچھ نہیں چھپاو¿ں گا۔

مزید :

قومی -