پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان

پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم ...
پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ   26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمان سے مل کر اتفاق کرتے رہے اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کر رہے تھے، اس سے معاملہ مشکوک ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دیے، نام دے کر شرکت نہ کرنے سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مک مکا کر کے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، 26ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں نہیں لیاجائے گا، اس آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیاگیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے، پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا۔

مزید :

سیاست -