تاریخی ایونٹ ''آئی ایف ٹی تھری"میں شرکت کیلیے بھارتی فائٹرز پاکستان پہنچ گئے، پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجا نے واہگہ بارڈر پہنچ کر استقبال کیا

تاریخی ایونٹ ''آئی ایف ٹی تھری"میں شرکت کیلیے بھارتی فائٹرز پاکستان پہنچ ...
تاریخی ایونٹ ''آئی ایف ٹی تھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاذب صدیقی سے)انٹرنیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ تھری میں شرکت کیلئے بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس کا 11 رُکنی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجا سمیت دیگر عہدیداران نے مہمان فائٹرز کا استقبال کیا۔بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس کا دستہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچا تو پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ اور دیگر عہدیداروں نے مہمان فائٹرز اور سپورٹ سٹاف کے اراکین کو گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر "ڈیلی پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فائٹرز اور کوچز نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں ہمارا شاندار استقبال ہوا ہے۔پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجا کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت دلچسپ فائٹس سے ایم ایم اے کے کھیل کو فروغ ملے گا، کھیلوں کے ذریعے دوستی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی ایونٹ کے انعقاد میں چیئر مین پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس شعیب افضل اور ایس اے گروپ کا کلیدی کردار ہے جن کی بھر پور سپورٹ کے بغیر اس ایونٹ کو ممکن نہیں بنا یا جا سکتا تھا۔

بھارتی دستے کو واہگہ بارڈر سے مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔اگلے 2 روز مقامی کلب میں پاک بھارت فائٹرز کے وزن اور فیس آف ہوں گے۔

مزید :

کھیل -