رونالڈو کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو بھیجے گئے میسج کی حقیقت سامنے آگئی

رونالڈو کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو بھیجے گئے میسج کی حقیقت ...
 رونالڈو کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو بھیجے گئے میسج کی حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کے مطابق انہیں دنیائے فٹبال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر خاص پیغام موصول ہوا۔ 

ماورہ حسین نےانسٹاگرام سٹوری پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔جیو نیوز کے مطابق  اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام انباکس کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا گیا کہ بظاہر کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹ سے ماورہ کو نئے سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔

اداکارہ نے اس میسج کے سکرین شاٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'میرا سال تو بن گیا' اور ساتھ ہی  اور کئی ایموجیز بھی لگائے۔اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھ ہی سکرین شاٹ کے ساتھ رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔

تاہم اداکارہ کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ جلد ہی یہ بات واضح ہوگئی ان کو ملنے والا پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا بلکہ یہ انسٹاگرام پر رونالڈو کے براڈکاسٹ چینل کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کے ذریعے مقبول شخصیات اور سلیبرٹیز اپنے ہزاروں فالوورز  کو عمومی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا اداکارہ نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا پیغام سمجھا تھا یا انہوں نے اس پیغام کی حقیقت جانتے ہوئے مذاق کے طور پر اسے شیئر کیا؟

مزید :

تفریح -