بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کے بعد پشاور روانہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کے بعد پشاور روانہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کے بعد پشاور روانہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کرکے پشاور چلی گئی ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق  بشریٰ بی بی پشاور میں شوکت خانم ہسپتال میں تفصیلی میڈیل چیک اپ کیا جائے گا جبکہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام کریں گی۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا، بشریٰ بی بی کی رہائی گیٹ نمبر 5سے کی گئی ۔رہائی کا عمل سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں مکمل کیا گیا، بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے روانہ ہو ئی تھیں، پارٹی کارکنوں کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی  کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں  پیش ہوئے، وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے،بشریٰ  بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائے گئے، بشریٰ بی بی کاضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری  کر دی گئی،جج شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کردیئے۔عدالتی عملہ روبکار لے کراڈیالہ جیل  پہنچا، رہائی کی روبکار ملنے کے بعد جیل انتطامیہ نے بشریٰ بی بی کو رہا کیا۔

مزید :

سیاست -