گارمنٹ سٹی میں پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل،ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

 گارمنٹ سٹی میں پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل،ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ ...
 گارمنٹ سٹی میں پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل،ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار اور ہنرمند بنانے کے ویژن کے تحت گارمنٹ سٹی میں خواتین کے پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ  نے قائد اعظم بزنس پارک میں قائم گارمنٹ سٹی میں ٹریننگ مکمل کرنے والی پہلے بیچ کی سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس، ملازمت کے لیٹر اور سکالرشپ کے چیک دیئے۔وزیر اعلیٰ  نے واہگہ لاہور سے  قائد اعظم بزنس پارک آنے والی بچیوں کونہ صرف سکالرشپ، ٹریننگ نوکری کا لیٹر دیا بلکہ ان کے لیے مفت پک اینڈ ڈراپ کا بھی اہتمام کیا۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین نے وزیر اعلیٰ  کا شکریہ اد اکیا ، ان کے لیے تالیاں بجائیں اور دعائیں بھی دیں۔

وزیر اعلیٰ  نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر سٹیچنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا، ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں اورپہلے بیچ کو ووکیشنل ٹریننگ دینے والی ٹیچرز کو بھی کیش ایوارڈ دیئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لینے والے نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں اور آپ کو ہنر مند بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ کو کسی قسم کی مالی محتاجی نہ ہو۔ خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا۔ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا۔ حکومت پنجاب ہر تحصیل میں گارمنٹ ٹریننگ سنٹر قائم کررہی ہے تاکہ بیٹیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچیوں کے ہنر سیکھنے پر بہت خوش ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ پورے اعتماد کے ساتھ جی سکیں گی۔ مجھے پنجاب کی ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں۔ آپ کی ترقی کے سفر پر بہت خوش ہوں۔پنجاب کی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی اورخوشحالی کی مثال بنانا ہے-

ٹریننگ حاصل کرنے والی بچیوں نے خوشی کے جذبات سے مریم نواز  زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ انٹرچینج نئی روڈ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے گارمنٹ سٹی میں2  پلگ اینڈ پلے سٹیچنگ یونٹس، لیبر کالونی میں میل فی میل ہاسٹل پراجیکٹس اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گارمنٹ سٹی کی تزئین نو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھااور گارمنٹ سٹی کے احاطے میں بوہڑ کا مقامی پودا بھی لگایا۔