تیندوے نے ایک کالے ہرن کا شکار کیا، 7 ہرن خوف سے مر گئے

تیندوے نے ایک کالے ہرن کا شکار کیا، 7 ہرن خوف سے مر گئے
تیندوے نے ایک کالے ہرن کا شکار کیا، 7 ہرن خوف سے مر گئے
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں "سٹیچو آف یونٹی" کے قریب جنگل سفاری پارک میں ایک تیندوے نے کالے ہرن کا شکار کیا، جس کے بعد خوف اور گھبراہٹ کے باعث مزید سات ہرن ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ یکم جنوری کی صبح پیش آیا جس پر محکمہ جنگلات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی  کے مطابق یہ تیندوا جس کی عمر دو سے تین سال کے درمیان ہے، پارک کی مضبوط باڑ کو عبور کر کے اندر داخل ہوا۔ یہ علاقہ تیندووں کی موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے۔تیندوے  نے پارک کے اندر موجود چرندوں کے احاطے میں حملہ کیا اور ایک کالا ہرن مار ڈالا۔ باقی سات ہرن خوف اور گھبراہٹ کے باعث ہلاک ہو گئے۔ تمام ہلاک ہونے والے ہرنوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور بعد میں ان کی باقیات کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

کیواڑیہ ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ اگنیشور ویاس نے بتایا کہ اگرچہ اس علاقے کے گرد و نواح میں تیندووں  کی نقل و حرکت عام بات ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جنگلی چیتے نے سفاری پارک میں داخل ہو کر اس قسم کا واقعہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارک میں 400 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ تیندوے  کی موجودگی  فوری طور پر معلوم ہو گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی عملے نےاس  کو بھگانے کی کوشش کی۔ تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ پارک سے مکمل طور پر باہر جا چکا ہے یا نہیں۔واقعے کے بعد پارک کو 48 گھنٹوں کے لیے سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ 3 جنوری کو پارک دوبارہ کھول دیا گیا، لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ تیندوا دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔
 
 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -