شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف

شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف
 شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ویناملک ان دنوں   ٹک ٹاکر  شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں  جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں، دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران جہاں وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کی، وہیں اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا۔وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ شہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’انکی لکھائی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور وہ گانا بہت اچھا گاتے ہیں‘۔دوسری جانب میڈیا سے  عارضی وقفہ لینے پر وینا نے بتایا کہ ’میں نے اس دوران اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھی ، اور  نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ  ماسٹرز کے امتحان  دیے جس کارزلٹ ابھی نہیں آیا‘۔

مزید :

تفریح -