توشہ خانہ کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،عدالت نے اپیلیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت کی اپیلیں 29اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔