60 ارکان کانگریس  نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق  بائیڈن کے نام خط میں کیا لکھا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

 60 ارکان کانگریس  نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق  بائیڈن کے ...
 60 ارکان کانگریس  نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق  بائیڈن کے نام خط میں کیا لکھا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں  60 ارکان کانگریس  نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق  بائیڈن کے نام خط میں کیا لکھا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے 60 سے زائد اراکین کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کو خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کی حکومت سے عمران خان کے تحفظ کی ضمانت لے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کریں۔ خط میں صدر سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ "پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

"جنگ " کے مطابق خط میں کہا گیا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے اور حقیقی نمائندہ جمہوریت کی تعمیر کے لیے ان کی جدوجہد میں شامل ہیں۔ امریکی اراکین کانگریس کی طرف سے یہ پہلا خط ہے جس میں عمران خان اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،یہ امریکی ایوان کی قرارداد 901 کی پیروی کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں امریکہ  سے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خط میں پاکستانی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن جیسے اقدامات پر بھی تنقید کی گئی۔امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن گریک کسار کی جانب سے لکھے گئے خط میں دیگر ارکانِ کانگریس کے دستخط بھی ہیں جن میں کانگریس مین جم میک گورن ، کانگریس وومن سمر لی، باربرا لی، بریڈ شرمین، راجہ کرشنا مورتی، جوڈی چو، میکسین واٹرس، الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، راؤ کھنا ، راشدہ طلیب اور الہان ​​عمر جیسے دیگر معروف اراکین نے بھی دستخط کیے۔