پاکستان جلد برکس کی رکنیت حاصل کرلے گا:مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل

پاکستان جلد برکس کی رکنیت حاصل کرلے گا:مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل
پاکستان جلد برکس کی رکنیت حاصل کرلے گا:مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا احسان افضل خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں برکس( BRICS) تنظیم کی رکنیت حاصل کرلے گا۔
رانا احسان افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے درخواست کی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کو مستقبل قریب میں یہ رکنیت دیدی جائے گی۔
روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برکس ایک مضبوط فورم ہے جو دنیا کی معیشت کے اہم جزو کی نمائندگی کرتا ہے۔
سن دوہزار چھ میں قائم برکس بین الحکومتی ایسوسی ایشن ہے اور یکم جنوری سے اسکی سربراہی روس کے پاس ہے۔
تنظیم کے اراکین میں روس، برازیل، انڈیا، چین، ساﺅتھ افریقا، مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں۔
قازن میں دو روزہ سربراہ اجلاس کے بعد روس کے صدر پیوٹن نے برکس کا علامتی بینک نوٹ وزرا کو دکھایا تھا جس کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ محض علامتی اور کرنسی نوٹوں سے مشابہت رکھنے والا یہ بینک نوٹ روس حکام نے تیار کیا ہے۔

مزید :

قومی -