بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی ...
بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں تھا،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ لسٹ میں نام نہیں تھا، بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کا یہ ایک بہانہ تھا، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے ساتھ رہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے خود گرفتاری دی تھی،بشریٰ بی بی کچھ دیر بعد بنی گالہ آ جائیں گی۔

ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے،اگرکوئی ڈیل ہوتی توبشریٰ بی بی اتنے ماہ جیل میں نہ رہتیں، بانی پی ٹی آئی  کی رہائی عدالتوں سے میرٹ پر ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی کسی ڈیل کے تحت نہیں ہو گی۔