ڈیرہ ،طوفان میں درہم برہم بجلی نظام بحال نہ ہوسکا

ڈیرہ ،طوفان میں درہم برہم بجلی نظام بحال نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)طوفان کے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود مریالی ٹو فیڈر اور قیوم نگر فیڈر سمیت دیگر فیڈر ز کی بجلی بحال نہ ہوسکی ،بنوں روڈ ، ڈیال روڈ ، مریالی اور دیگرعلاقوں میں نکاسی آب کے نالے بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ہر جگہ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ۔دوسرے روز بھی تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان طوفانی بارش کے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود پیسکو واپڈا نے مریالی ٹو فیڈر اور قیوم نگر فیڈر سمیت دیگر فیڈرز کی بجلی بحال نہیں کی جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی ناپید ہوگیا ۔یوپی ایس اور جنرنیٹر جواب دے گئے ۔بنوں روڈ ، ڈیال روڈ ، مریالی اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے نالے بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر دریا کا منظر پیش کررہا ہے ۔ بعض جگہوں سے پیدل گزرنا نا ممکن ہے ڈیرہ میں دوسرے روز بھی اچانک بادل چھا گئے تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔