کوہلو بم دھماکہ کیس ،نوابزادہ گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پرلیویز کے حوالے

کوہلو بم دھماکہ کیس ،نوابزادہ گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پرلیویز کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (اے این این ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے کوہلو کے بم دھماکہ کیس میں سابق وزیر نوابزادہ گزین مری کو 5روزہ ریمانڈ پر لیویز کے حوالے کر دیا۔کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود کی عدا لت میں سابق وزیر نوابزادہ گزین مری سے متعلق بم دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم کو 5روزہ ریمانڈ پر کوہلو لیو یز کے حوالے کر دیا ۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی جا نب سے دائر کردہ غیر قانونی حراست سے متعلق جمع در خوا ست کو مسترد کر دیا ۔ملزم کے وکیل ارباب طاہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ملزم کو ریمانڈ دینے کے بعد ان کے ساتھ گرفتار ان کے دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کوہلو بم دھماکہ