ملزم ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجیں لوٹ رہا ہے،چیف جسٹس کامنی لانڈرنگ الزام میں گرفتار تینوں ملزموں کو جیل منتقل کرنے کا حکم

ملزم ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجیں لوٹ رہا ہے،چیف جسٹس کامنی لانڈرنگ الزام ...
ملزم ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجیں لوٹ رہا ہے،چیف جسٹس کامنی لانڈرنگ الزام میں گرفتار تینوں ملزموں کو جیل منتقل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم انور مجید،ان کے بیٹے عبدالغنی مجید اور حسین لوائی  کو جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دیں گے، ملزم ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجیں لوٹ رہے ہیں،انہیں جیل شفٹ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے انورمجید،عبدالغنی کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ انورمجید،عبدالغنی کی میڈیکل رپورٹس آگئی ہیں،ملزم وی آئی پی ہسپتال میں موجیں لوٹ رہا ہے۔
ملزم کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ ساؤتھ سٹی ہسپتال سے آپریشن کرانا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ بھی ڈاکٹرعاصم چلا رہے ہیں؟ ،ان لوگوں کو جیل میں بھیجیں، شاہدحامدایڈووکیٹ نے کہا کہ میراموکل تفتیش سے نہیں بھاگ رہا،چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی اتنی بڑی بیماری نہیں،آپریشن کرانا ہے توکرائیں۔
شاہد حامد نے کہا کہ انورمجید کے دل کا والوو خراب ہوگیا ہے،آپریشن مرضی کے ڈاکٹر سے کرانا چاہتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملزم کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی جائےگی،ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجیں لوٹ رہا ہے،انور مجید کو جیل منتقل کریں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ان کوجیل بھیجنے پرپریشان کیوں ہوجاتے ہیں؟جب رپورٹس آئیں گی ٹیک اپ کرلیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کومیرا پیغام پہنچا دیاجائے،ایسانہ ہو رات کوملزمان جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوں،پھر یہ کہاجائے کہ سپرنٹنڈنٹ کا گھربھی دستیاب ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہوا توملزمان کو پنجاب منتقل کرادیں گے،پھرکیس کی تفتیش بھی پنجاب میں ہی ہوگی۔