بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ، فرانس کی حکومت خود بھی پریشان

بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ، فرانس کی حکومت خود بھی پریشان
بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ، فرانس کی حکومت خود بھی پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(این این آئی)سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے ایک متنازعہ بیان کے بعد جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدید تنقید کی زد میں آ گئے وہیں پیرس حکومت بھی دونوں ممالک کے روابط کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو گئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا کہ سابق سربراہ مملکت فرانسو اولانڈ کی جانب سے بھارت کے ساتھ کیے گئے ایک عسکری معاہدے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر جو تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے باہمی روابط کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ ژان بابتیس کے مطابق میرے خیال میں سابق صدر کا بیرون ملک دیا جانے والا یہ بیان فرانس اور بھارت کے باہمی تعلقات کے لیے خطرناک ہے اور اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچے گا اور فرانس کو بھی نہیں۔ بابتیس نے مزید کہا کہ اولانڈ اب مزید اس عہدے پر فائز نہیں ہیں، ان کی جانب سے اس طرح کا بیان ان دونوں ممالک کے سٹریٹیجک پارٹر شپ کے حق میں نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جو بالکل بھی سود مند نہیں۔