صوبائی حکومت محمد شعیب ٹی ایم او کوھاٹ کو بحال کرے،جاوید کاغذئی

  صوبائی حکومت محمد شعیب ٹی ایم او کوھاٹ کو بحال کرے،جاوید کاغذئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جاوید کاغذئی ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد شعیب ٹی ایم او کوھاٹ کو بحال کیا جائے وہ ایک اچھے آفیسر ہیں اور اپنا کام دیانت داری سے کرتے ہیں ان کی سزا صرف کوھاٹی ہونے پر دی گئی اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر کوھاٹ والوں کو کوھاٹ میں کام کرنے نہیں دے رہے اور ہمارا ضمیر کچھ اس طرح بن گیا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ جب تک اس طرح خیالات کو کوھاٹ والے ترک نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے صاحب اقتدار لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ کوھاٹ والوں کو کوھاٹ میں رہنے دیں میں ذاتی طور پر محمد شعیب کو نہیں جانتا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ کوھاٹ کا باشندہ ہے اور کوھاٹ کی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے لوگوں کے لیے آواز بلند کریں لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹی ایم او کوھاٹ محمد شعیب کو بحال کر کے کوھاٹ میں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔