پنجاب میں ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیو ورکر پر آ ہنی راڈ سے حملہ 

پنجاب میں ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیو ورکر پر آ ہنی راڈ سے حملہ 
پنجاب میں ڈیوٹی کے دوران خاتون پولیو ورکر پر آ ہنی راڈ سے حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحصیل چشتیاں میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک شخص نے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا جبکہ اسی ملزم نے آہنی راڈ سے حملہ کرکے خاتون پولیو ورکر کو زخمی کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق چشتیاں میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سلیم نامی شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کیا جس سے انسداد پولیو کی خاتون ورکر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ملزم نے ٹیم سے موبائل فون، شناختی کارڈ اور پولیو ویکسین بھی چھین لی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی ارشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سلیم اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلانا چاہتا تھا۔