ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،شہر کی صفائی کیلئے خصوصی سکواڈ تیار

 ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،شہر کی صفائی کیلئے خصوصی سکواڈ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
 اب کمپنی کا خصوصی صفائی اسکواڈ ہر ہفتے چار یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن سرانجام دے گا۔سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر نیا صفائی پلان جاری کردیا گیا ہے۔محمد فاروق ڈوگر نے صفائی پلان بارے بتایا کہ ماضی میں سپیشل صفائی اسکواڈ کو شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک سونپا گیا تھا جبکہ اب شہر کی گلیوں محلوں میں مثالی صفائی کے لئے حکمت عملی تبدیل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپیشل صفائی اسکواڈ اب ہفتے میں صرف دو دن شہر کی داخلی کی شاہراہوں کی صفائی کرے گا جبکہ ہر ہفتے چار یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرے گا۔ محمدفاروق ڈوگر نے بتایا کہ افرادی قوت اور انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے بیک لاگ پید ہوجاتا ہے اور اس بیک لاگ کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر سپیشل صفائی آپریشن کے ذریعے لفٹ کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی حکمت سے شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں اضافہ ہوگا۔سی ای او نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں تعینات کمپنی ورکرز معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری رکھیں گے۔سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے صفائی کی مانیٹرنگ سخت کردی ہے۔انہوں نے موٹرسائیکل پر یونین کونسل نمبر 22 کا دورہ اور منظور آباد کی گلیوں میں پیدل چل کرصفائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی منیجر آپریشنز حبیب اللہ ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے منظور آباد قبرستان کے قریب ویسٹ ڈمپنگ ختم کرنے کا حکم دیا اور  ویسٹ کو براہ راست ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ شہریوں سے ملاقات اور گفتگو میں محمدفاروق ڈوگر نے بتایا کہ کمپنی کو کنٹینرز کی کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹینرز خریدنے کے بعد شہر میں کہیں کوڑے کی ڈمپنگ نظر نہیں آئے گی۔سی ای او نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں صفائی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری اور شہریوں سے ملاقات کی غرض سے اب صبح سویرے کی بجائے دوپہر کے وقت ہر ایریا کا وزٹ کیا جائے گا  تاکہ شہر میں صفائی کی صوتحال بہتر بنانے کے لئے ٹریڈرز اور شہریوں سے مشاورت کی جاسکے۔