آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف خاموش نہیں رہ سکتے، خرم شیر 

آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف خاموش نہیں رہ سکتے، خرم شیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کو جو خطرات ہیں شاید تاریخ میں پہلے کبھی لاحق ہوئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی نے حکومت کو عوام میں جانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔خرم شیر زمان نے  کہا کہ پیٹرول، ڈالر، بجلی، گیس کی قیمتوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت کا ویژن مہنگائی کم کرنا نہیں اپنے کیسز ختم کرنا تھا، آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔