ٹیسٹ سیریز:انگلینڈ کی ٹیم 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، پہلا مقابلہ 7 تاریخ سے شیڈول ہے۔پہلا پانچ روزہ میچ 7 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ملتان میں کھیلا جائیگا آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز ابتدائی طور پر کراچی، ملتان اور پنڈی میں شیڈول تھے تاہم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے جاری تعمیراتی کام کے باعث وہاں اب میچ نہیں ہوگا۔پی سی بی نے مذکورہ ٹیسٹ سیریز کا نظر ثانی شیڈول جاری کیا تھا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی دو ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔