ساف ویمن چیمپئن شپ : پاکستان ٹیم کے ممکنہ 24 کھلاڑیوں کا اعلان

ساف ویمن چیمپئن شپ : پاکستان ٹیم کے ممکنہ 24 کھلاڑیوں کا اعلان
ساف ویمن چیمپئن شپ : پاکستان ٹیم کے ممکنہ 24 کھلاڑیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمن چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
ساف ویمن چیمپئن شپ اکتوبر کے وسط میں نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم 17 اکتوبر کو بھارت اور 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے مد مقابل ہوگی۔
کیمپ کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں 3گول کیپرز نشا اشرف، مافیہ پروین اور رومیسہ خان شامل ہیں جبکہ ڈیفینڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان اور نزالیہ صدیقی کو مدعو کیا گیا ہے۔ 
نادیہ خان انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد قومی سکواڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ 
صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی بھی کیمپ میں شامل ہیں، مڈ فیلڈ میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثنا مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری کو شامل کیا گیا ہے۔
فارورڈز میں نادیہ خان، زہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، ایمان مصطفیٰ اور عالیہ صادق کو بھی منتخب کیا گیا ہے، ذوالفیا نذیر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے جبکہ علیزا صابر امتحانات کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہوں گی۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ستمبر 2023 کے بعد پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ثابت کرنے کا موقع ہوگا جبکہ ایونٹ کے لئے کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزید :

کھیل -