پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول منظور
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، ایونٹ کا فائنل بھارت کے بجائے اب سری لنکا میں کھیلا جائے گاصدر کونسل سلطان شاہ کے مطابق افتتاحی میچ بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ہو گا، پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 15 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔ پاکستان کا چوتھا میچ 16 نومبر کو انگلینڈ کے ساتھ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑا ٹاکرا 18 نومبر کو کولمبو میں ہوگا، پاکستان 19 نومبر کو نیپال اور 20 نومبر کو امریکہ کے خلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی۔