چیئرمین پی سی بی کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی سی بی کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی ۔عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیاہے۔درخواست گزار فرازانہ کوثر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے مختلف اداروں کے چیئرمین اور ممبران کے لئے عمر کی حد مقرر کر دی ہے،نجم سیٹھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ عمر کے معیار پورا نہیں اترتے، ان کی عمر 65سال سے زائد ہے ،فاضل جج نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے جسے نوٹیفکیشن ظاہر کیا وہ دراصل ایک مراسلہ ہے جو وزارت بین الصوبائی ہم آہنگی کی جانب سے لکھا گیا، اس خط کا اطلاق پی سی بی یا اس کے چیئرمین پر نہیں ہوتا،پی سی بی ایک خودمختار ادارہ ہے جو اپنے چیئرمین کا انتخاب خود کرتا ہے،درخواست گزار خاتون نے خود کو کرکٹ لور ظاہر کیا تاہم وہ عدالت کو اپنے موقف سے مطمئن نہیں کر سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -