رمضان رحمتوں، برکتوں کا سرچشمہ ہے،اکبر بٹ
لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد نیکیوں کے موسم بہار کی آمد ہے۔ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان غلطیاں کرتاہے، گناہوں میں الجھ جاتاہے لیکن اس کے ضمیر پر بوجھ اور خلش قائم رہتی ہے۔
اسی لیے تعلیم و تربیت فرد کی ناگزیر ضرورت ہے اور ہمیشہ رہتی ہے۔ رحمتوں بھرا مہینہ ماہ رمضان شروع ہو گیا ہے۔ یہ اہل ایمان کے لیے انفرادی، اجتماعی و ہمہ گیر تربیت کا بہترین موقع ہے۔ انسانی زندگی ہمیشہ کشمکش میں مبتلا رہتی ہے ایسے ہی ماحول میں روزہ ایک مقدس عبادت اور روحانی، اخلاقی تربیت، طہارت روح اور تقوی کی صفات پیدا کرنے کے لیے بہترین ذریعہ سامنے آتاہے۔