سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس، عدالت میں شور شرابے پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس، عدالت میں شور شرابے پر ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس، عدالت میں شور شرابے پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران شور شرابے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برہم ہو گئے ۔

نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی،کمرہ عدالت وکلا اور درخواستگزاروں سے بھر گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کیا لوگ باہر نہیں جا سکتے،عدالت میں شور پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کون بات کررہا ہے، جو بات کررہا ہے وہ باہر چلا جائے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کیس کے بارے میں بریف کریں۔