ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں

ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں
ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی، انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں۔ 
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق ڈرگ انسپکٹر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ہیں اور سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرزکو عدم دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہیں جبکہ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے۔ 
دوسری جانب ڈریپ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر ادویات کی موجودگی کا سروے کراتے ہیں، انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور مریضوں کو دستیاب بھی ہے، انسولین کی قلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -