گاڑیوں میں موجود وہ ایک فیچر جسے امریکی ماہر نے انجن کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا مشورہ دیدیا

گاڑیوں میں موجود وہ ایک فیچر جسے امریکی ماہر نے انجن کیلئے خطرناک قرار دیتے ...
گاڑیوں میں موجود وہ ایک فیچر جسے امریکی ماہر نے انجن کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں میں ’آٹو میٹک سٹارٹ/سٹاپ سسٹم‘ فیول کی بچت اور انجن سے نکلنے والے دھوئیں اور زہریلے مادوں میں کمی لانے کے لیے متعارف کرایا گیا تاہم ایک ماہر امریکی مکینک نے اس فیچر کو گاڑی کے انجن کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق سکاٹی کیلمر نامی اس مکینک کے پاس 50سال کا تجربہ ہے اور اب اس نے ایک یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے جہاں وہ ڈرائیورز اور جونیئر مکینکس کو مفید مشورے دیتا ہے۔ اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں سکاٹی کیلمر نے کہا ہے کہ ’آٹو میٹک سٹارٹ/سٹاپ سسٹم‘ گاڑیوں کے انجن کے لیے اس قدر نقصان دہ ہے کہ ان کی لائف آدھی کر رہا ہے۔
سکاٹی کیلمر کہتا ہے کہ ’’آج تک گاڑیوں میں جو سب سے گھٹیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے میری نظر میں وہ آٹومیٹک سٹارٹ/سٹاپ سسٹم ہے۔ انجن کے پرزوں کو 97فیصد نقصان اس وقت پہنچتا ہے جب آپ گاڑی سٹارٹ کرتے ہیں۔ تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ فیچر بار بار آپ کی گاڑی کو بند اور سٹارٹ کرتا رہے؟اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کار کا انجن طویل عرصے تک چلے تو یقینا آپ کا جواب ’نہیں‘ میں ہونا چاہیے۔چنانچہ اپنی گاڑی میں اس فیچر کو ہمیشہ ’آف‘ پر رکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -