سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو سٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل سٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا۔
صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو ان کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -