یو اے ای میں پاکستانی گوشت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

یو اے ای میں پاکستانی گوشت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
یو اے ای میں پاکستانی گوشت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40  لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا۔ 

یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو بذریعہ آگاہ کردیا ہے۔پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کے لیے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی  کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت  برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -