پاکستانی نوجوان کو آسٹریلیا کا قومی ہیرو قرار دےد یا گیا

پاکستانی نوجوان کو آسٹریلیا کا قومی ہیرو قرار دےد یا گیا
پاکستانی نوجوان کو آسٹریلیا کا قومی ہیرو قرار دےد یا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 13 اپریل کو شاپنگ مال میں چاقو بردار حملہ آور کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہرکو قومی ہیرو کا درجہ دے دیا گیا. 

تفصیلات کے مطابق فراز طاہر کی آخری رسوم جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی موجود ہوں گے، خیال رہے کہ فراز طاہر نے سڈنی کے بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں جب ایک شخص کو خواتین پر حملہ کرتے دیکھا تو فوراً انہیں بچانے کے لیے لپکا۔ تب تک وہ شقی القلب حملہ آور پانچ خواتین کو ہلاکت خیز حد تک زخمی کرچکا تھا۔ اس کے حملوں میں مزید 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔تیزی سے کیے جانے والے حملوں کے دوران جوئیل کاچی نے فراز طاہر پر بھی کئی وار کیے جن کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس نے دم توڑ دیا تاہم اُس کی مداخلت سے چند خواتین کی جان بچ گئی۔فراز طاہر کی فیملی پاکستان سے سڈنی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے میموریل سروس سے ایک دن قبل فراز طاہر کی میت کا دیدار کیا اور اس کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی۔

مزید :

قومی -