کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپورراہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے دربار انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پہنچے ہیں۔
دوسری جانب یاتری کرتار پور راہداری کھلی رکھنے پرحکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود ایک ماہ کے لئے بندکی ہوئی ہے جبکہ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔