محمود خان اچکزئی نے دھرنوں کے خاتمے کے لیے انوکھا حل بتا دیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شاہراہ دستور پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خاتمہ کے لئے ”انوکھا حل“ تجویز کردیا ہے ۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو حج پر ، عمران خان کو چھ ماہ کے لئے پہلی یا دوسری بیوی کے پاس اور عوامی تحریک کے سر براہ علامہ طاہرالقادری کو چھ ماہ کیلئے کینیڈا واپس جانے کا مشورہ دیدیا ہے ۔