امریکہ افغانستا ن میں امن قائم کرنے میں ناکا ہو گیا،میاں کامران سیف

امریکہ افغانستا ن میں امن قائم کرنے میں ناکا ہو گیا،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو فورس اور اتحادیوں کے ہمراہ پوری طاقت استعمال کرنے کے باوجود افغانستان میں امن قائم کرنے اور طالبان کے خاتمہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں دہشت گردی کے جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ملک پاکستان رہا ہے جس کا اس جنگ میں اربوں ڈالر نقصان اور ہزاروں شہری اور پاک فوج کے جوان شہید ہوئے اور ملک بھر میں بم دھماکوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے ۔
جس میں اربوں کی املاک اور ہزاروں شہری شہید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔