سیاستدان بڑے پیمانے پر لوٹ مار کیوں کرتے ہیں؟ سابق وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے حیران کن وجہ بتادی

سیاستدان بڑے پیمانے پر لوٹ مار کیوں کرتے ہیں؟ سابق وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے ...
سیاستدان بڑے پیمانے پر لوٹ مار کیوں کرتے ہیں؟ سابق وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے حیران کن وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں کی لوٹ مار کی بڑ ی وجہ لوٹ مار کے بعد بچنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں جس کی وجہ سے لوٹ مار کا گراف بہت بڑھ جاتا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ اس ملک میں بہت سے حقیقتیں ہیں ، کوئی ایک حقیقت نہیں ہے۔ایک بہت بڑی حقیقت سیاست کے ساتھ پیسے کا تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کی دہائی سے پہلے لوگ زمینیں بیچ کر الیکشن لڑتے تھے لیکن بعد سیاستدانوں نے سوچا کہ الیکشن جیت کا الیکشن کا خرچہ پورا کر یں اور اگلے الیکشن کیلئے بھی پیسہ اکٹھا کرلیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ دوسری ہمارے ہاں یہ ہواہے کہ لوٹ مار کے بعد بچنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جب یہ پتہ ہو کہ لوٹ مار کے بعد بچا جاسکتاہے تواس سے معاشرے میںلوٹ مار بہت بڑھ جاتی ہے ۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن روکنے کے اقدامات کی وجہ سے ابھی تک ہمیں کسی بڑی سطح پر کوئی کرپشن کا سیکنڈل نظر نہیں آیا ، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔