محنت کشوں کو اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،عبدالطیف نظامانی

  محنت کشوں کو اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،عبدالطیف نظامانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ملک کی کثیر آبادی پر مشتمل محنت کشوں اور کسانوں کو قومی پالیسی ساز اداروں بمعہ اسمبلیوں اور سینٹ میں آبادی کے لحاظ  سے نمائندگی دی جائے تاکہ پالیسی ساز اداروں میں سماج میں غربت، جہالت، عام بے روزگاری،بیماری کو  دور کرنے کے لئے  ملک میں جاگیرداری و سرمایہ پرستی کے نظام پر مشتمل اورامیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرنے کی جدوجہد کامیاب ہوسکے، وفاقی و صوبائی حکومتیں صنعتی، زرعی، تجارتی،بینکوں، میڈیا اور سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی اْجرتوں و پنشنوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کریں یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈ ر یشن (رجسٹرڈ) کی قومی مندوبین کانفرنس زیر قیادت عبدالطیف نظامانی چیئرمین کنفیڈریشن ہذا نے بختیار لیبرہال لاہور میں ایک قرارداد کے ذریعے کئے گئے جس میں ملک بھر سے کارکنوں کے سینکڑوں مندوبین نے شرکت کی اس موقعہ پر خورشیداحمد نے ایوان کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کارکنوں کو تلقین کی کہ  اتحاد سے جدوجہد کو کامیاب کریں