غلام سرور خان کا بیان انتہائی نامناسب اور ناقابل قبول، حامد میر کے بعد فوادچودھری بھی بول پڑے

غلام سرور خان کا بیان انتہائی نامناسب اور ناقابل قبول، حامد میر کے بعد ...
غلام سرور خان کا بیان انتہائی نامناسب اور ناقابل قبول، حامد میر کے بعد فوادچودھری بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے بیان کو بدمزہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ملک لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے 35 سال لوٹ مار کی ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غلام سرور کا بیان انتہائی غیر مناسب ہے، وزارت ایسے بیانات کی ہیت کو جاننے میں ناکام رہی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست آئیڈیاز کی جنگ ہے یہ مخالفین کو قتل کرنے کا دور نہیں رہا، آپ کسی سے شدید اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن ایسے بیانات بد مزہ کردینے والے ہوتے ہیں جن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


واضح رہے کہ ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایوان میں کھڑے ہو کر نیب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اور میرے خاندان کا احتساب کیا جائے لیکن جن لوگوں نے 35 سالوں میں پاکستان کو لوٹا، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے، جنہوں نے اس ملک کو لوٹا، وہ واجب القتل ہیں۔