کورونا وائرس کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہوا؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

کورونا وائرس کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہوا؟ جان کر ہر کسی ...
کورونا وائرس کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہوا؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل ٹور نہ ہونے کے باعث سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کو 471 ملین روپے کا خالص خسارہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے لیکن یہ بھی حکام کیلئے قابل قبول ہے جنہوں نے 2.7 بلین روپے نقصان کا تخمینہ لگایا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کرنا پڑی جبکہ دیگر بڑی ٹیموں سے بھی مقابلے نہ ہونے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے سبب خالص خسارہ 471 ملین روپے رہا۔ گزشتہ برس آئی لینڈرز نے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ٹور کئے، انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیلا جبکہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے بعد پاکستان کا ٹور کیا،اس دوران انگلینڈ کا دورہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوا جبکہ آسٹریلیا اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کے ٹور بھی نہیں ہوئے۔
بورڈ کی آمدنی اور اخراجات سے متعلق آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس 31 اگست کی سالانہ جنرل میٹنگ میں پیش کئے جائیں گے، ان سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ایس ایل سی کو انٹرنیشنل ٹورز کی مد میں 5.3 ملین روپے کی آمدنی ہوئی جو اس سے پہلے والے مالی سال کی 4.67 بلین روپے سے کافی کم ہے، بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے سالانہ فنڈنگ کی مد میں 2.901 بلین روپے ملے، یہ رقم اس سے پہلے والے سال کی بانسبت 1.516 بلین روپے زائد تھی۔ 
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹی وی رائٹس اور بھارتی بورڈ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے کھلاڑی ریلیز کرنے کے عوض 230 ملین روپے بھی موصول ہوئے، سپانسر شپ وغیرہ سے بھی آمدنی ہوئی، اس دوران بورڈ کے اخراجات 4.95 بلین روپے رہے، نیشنل آڈٹ آفس نے مختلف ادائیگیوں پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔

مزید :

کھیل -