لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، 26اگست سے شروع ہونیوالے ہفتہ کیلئے ججز کا روسٹر فائنل، اہم کیسوں کی سماعت
ملتان(خصو صی ر پورٹر) لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسز جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے لیے 26 اگست سے شروع ہونے والے ہفتہ کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرم کی تعطیلات چل رہی ہیں (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
۔ موسم گرما کی تعطیلات کے نو یں ہفتہ کے لیے گزشتہ روز روسٹر جاری کر دیا گیا ھے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں 26 اگست سے شروع ہونے والے ہفتہ میں جسٹس محمد سا جد محمود سیٹھی اور جسٹس محمد طارق ندیم کیسز کی سماعت کرینگے۔ وہ 30 اگست تک ملتان بینچ میں مختلف اہم نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔