قازقستا ن میں ٹورنامنٹ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی انوکھی شرط منتخب کھلاڑیوں کو خود ٹکٹ خرید نے کا ٹاسک، پلیئرز میں مایوسی، احتجاج
خانیوال(نامہ نگار)بوگس پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ٹیلنٹ کش پالیسی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں سلیکٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو خود ٹکٹ خریدنے کی ہدایات بصورت دیگر پیسے لے کر پاکستانی کلر بیچ دیا جائے گا سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم ہے حکومت بوگس فیڈریشن کے خلاف ایڈ ہاک لگائے اور اس معاملے میں (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
مداخلت کر کے کھلاڑیوں کے اخراجات حکومت برداشت کرے عنبر بشیر جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن جو کہ خود ہی بے ضابطہ طور پر بنائی گئی بوگس ہے کی جانب سے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2024، جو 6 اکتوبر کو الماتے، قازقستان میں منعقد ہو رہی ہے، میں شرکت کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مایوس کن خبر دی گئی ہے۔ فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ ایونٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے سفری ٹکٹ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔ بصورت دیگر، ان کا اندراج منسوخ کردیا جائے گا اور ان کی جگہ ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو اپنے اخراجات خود ادا کر سکتے ہیں پاکستانی کلر پیسے لے کر بیچنے کی کوشش ہے۔یہ اعلان کھلاڑیوں کے لیے مایوسی کا باعث بن رہا ہے، خاص طور پر ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے جن کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ ملک کی نمائندگی کا خواب رکھنے والے ان کھلاڑیوں کو معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی شرکت سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے اور سابقہ روایات رکھتے ہوئے پاکستانی کلر فروخت کی جانے کی کوششیں جاری ہیں اور اپنے دو نمبر بندوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، جو ایک تکلیف دہ حقیقت ہے۔یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک میں بوگس فیڈریشنز چلائی جا رہی ہیں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن بھی اسی کا حصہ ہے جو کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے مالی بوجھ ان پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور ایسے اقدامات کریں جن سے کھلاڑیوں کو مالی بوجھ سے آزاد ہو کر اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے۔