بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم ٹوئٹ کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش نے بہترین کھیل پیش کیا، پورے ٹیسٹ کے دوران کھیل پر اپنی گرفت رکھی،بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم وہ کھیل پیش نہ کر سکی جو کرنا چاہئے تھا۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ انشا اللہ پاکستانی ٹیم اگلے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی،پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا، میرے الفاظ یاد رکھیں، چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی، پس پردہ بہت کچھ ہو رہاہے۔