وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کو عمران خان سے ملاقات کرانےکی یقین دہانی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو یقین دلایا ہے کہ میں آپ کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ضرور کروا دوں گا ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے رابطہ قائم کریں گے اور انہیں اُمید ہے کہ یہ ملاقات ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نےمزید کہا 4 ارکان کو ملاقات کی اجازت ہوتی ہےتو 4ارکان کے ساتھ ایک ہزار ورکرز جاتے ہیں جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل کے باہر ایک تماشا لگایا جاتا ہے اور اس سب معاملے کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں قید دیگر قیدیوں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو یقین دلایا ہے کہ میں آپکی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ضرور کرا دونگا وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے رابطہ قائم کرینگے اور انہیں اُمید ہے کہ یہ ملاقات ہو جائے گی pic.twitter.com/aCUaewGFUY
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 25, 2025