انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لیکویڈیشن بورڈ میں فراڈ کے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام

انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لیکویڈیشن بورڈ میں فراڈ کے ملزمان گرفتار کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن پنجاب لیکویڈیشن بورڈ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی بتایا گیا ہے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ملتان تاحال صرف ایک ملزم گرفتار کر سکی ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے لیکویڈیشن بورڈ کی اراضی ہتھیانے والے ملزمان نے ابراہیم سٹی کے نام سے سرکاری اراضی فروخت کر چکے ہیں جونہی انٹی کرپشن حکام نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کی تو وہ منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹی کرپشن حکام بھی سکون سے بیٹھ گئے ہیں۔