نشتر ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش ہوگئی
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں قائم سرکاری ہسپتال (نشتر) میں خاتون نے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال میں زچگی کی شکایت کے ساتھ آئی خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون گائنی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کروانے آئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق الٹرا ساؤنڈ کروانے کے بعد مریضہ واش روم گئی جہاں زچگی کی شدید تکلیف کے بعد بچے کو جنم دے دیا، جس پر عملے نے زچہ اور بچہ کو فوری گائنی لیبر روم منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ اور بچے کی صحت تسلی بخش ہے۔